وزیرِ اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی کا خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے سیمینار سے خطاب

1

اسلام آباد،27 فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہوگا۔

انہوں نے خواتین کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے شمولیتی پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کا کردار موسمیاتی تبدیلی کے حل کے لیے ضروری ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ خواتین کی مشکلات کو بڑھا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی خواتین ایگریکلچر سمیت  مختلف ترقیاتی شعبوں میں قیادت کر  رہی ہیں۔