وزیر اعظم آزادکشمیر  کاانٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات  سے خطاب

9

میرپور،12 فروری (اے پی پی ) : وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب، میٹرک اور ایف اے میں نمایاں پوزیشنز لینے والے طلباوطالبات میں میڈلز تقسیم کیے۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کے نتیجہ میں خسارے میں جانے والا بورڈ آج منافع میں جا رہا ہے، پیپر ری چیک مارکنگ میں اگر تعلیمی بورڈ میرپور کی غلطی نکلی تو فیس معافی کے ساتھ گیارہ گنا اضافی رقم طالب علم کے گھر پہنچائی جائے گی،کسی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آزادکشمیر کے اسکولز اور کالجز کے یتیم طلبا تعلیمی بورڈ میرپور میں داخلہ فیس سے مستثنیٰ قرار دئیے جائیں ، استاد رول ماڈل اسوقت بنتے ہیں جب وہ فکر معاش سے آزاد ہوتے ہیں، تعلیم کے نظام میں جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔