لاہور، 19 فروری (اے پی پی): وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت چلڈرن لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس برائے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے قیام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر تعلیم نے نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس کا ماڈل منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں سی ایل سی کیلئے داخلہ مہم 24 فروری سے شروع کرنے، 300 ٹیبلٹس دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ چلڈرن لائبریری کو اعلیٰ معیار کا ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا ادارہ بنایا جائے گا اور سی ایل سی میں اساتذہ کی پروفیشنل ٹریننگ کیلئے مربوط نظام قائم کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس کا نصاب دور حاضر کی جہتوں کے مطابق مرتب کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سی ایل سی کو 300 ٹیبلٹس دیئے جائیں گے۔ سی ایل سی میں خصوصی بچوں کی سکریننگ، تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
وزیر تعلیم نے ہدایت دی کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس برائے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی جلد از جلد تکمیل کی جائے گی اور سی ایل سی کیلئے وسیع پیمانے پر انرولمنٹ مہم چلائی جائے۔
انھوں نے کہا کہ 24 فروری سے نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس کیلئے داخلہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس پنجاب حکومت کا ماڈل تعلیمی منصوبہ ہوگا۔ اجلاس میں ایم ڈی سی ایل سی ڈاکٹر خرم شہزاد پارلیمانی سیکرٹری نوشین عدنان بھی شریک ہوئے۔