اسلام آباد،26 فروری(اے پی پی): وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے اسلام آباد میں وزیر دفاع ودفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ایک نتیجہ خیز اور خوشگوار ملاقات کی ہے۔
بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر دفاعی تعاون اور علاقائی استحکام پر زور دیا گیا۔
دونوں اطراف نے جرمنی اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں سمیت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جاری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔