اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور جی بی کے عوام کے حقیقی مسائل حل کیے جائیں گے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جی بی کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بھاشا ڈیم کے متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جاۓ گا۔
اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اور گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو جی بی کا دورہ کرکے جائز مطالبات حل کرنے کیلئے جامع فیصلے کرے گی۔