وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا بوسنیا ، ہرزگووینا کے قومی دن کے موقع پر خطاب

0

اسلام آباد،27فروری(اے پی پی):وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بوسنیا اور ہرزگووینا کے قومی دن کے موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے بوسنیا اور ہرزگووینا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا اور ہرزگووینا کے درمیان دوستی اور تعاون کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان بوسنیا اور ہرزگووینا کے قومی دن کی تقریب میں شراکت دار ہے۔