وفاقی کابینہ کے مزید 21 اراکین نے حلف اٹھا لیا ، صدر آصف علی زرداری نے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے اراکین سے حلف لیا

0

اسلام آباد،27فروری(اے پی پی):وفاقی  کابینہ  کے مزید 21 اراکین نے  حلف اٹھا لیا ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کابینہ میں شامل ہونے والے  نئے اراکین سے حلف لیا ۔

 جمعرات کو ایوان صدر میں وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔   صدر مملکت نے پہلے مرحلے میں 12 وفاقی وزراء سے حلف لیا ۔

 وفاقی وزراء میں سردار محمد یوسف ، محمد حنیف عباسی ، معین وٹو،مصطفیٰ کمال، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل چوہدری، علی پرویزملک،شزا فاطمہ،جنید انور اور خالد مگسی شامل ہیں ۔

 صدر مملکت نے دوسرے مرحلے میں 9 وزراء مملکت سے حلف لیا ۔ وزراء مملکت میں  طلال چوہدری، بیرسٹرعقیل ملک، ملک رشید،کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہرکیانی، مختاربھرت،عون چوہدری اور  وجیہہ قمر شامل ہیں ۔ حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزراء اور  نئے وزرا کے اہلخانہ   نے شرکت کی۔