پاکستان میں بحری امور کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قیصراحمد شیخ

0

اسلام آباد، 28 فروری (اے پی پی ):  وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ نے  بحری امور قومی ورکشاپ سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بحری امور کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورپائیدار معاشی ترقی کے لئے بحری امور تجارت کو فروغ دینا ضروری ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کے پی ٹی، پورٹ قاسم اور دیگر بندرگاہوں میں مہارت رکھنے والی ٹیم موجود ہے،میری ٹاٹم کا شعبہ ملکی ترقی میں مستقبل میں بہت اہم کردار کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بحری امور کے شعبہ کو نقصان کو اربوں روپے نقصان ہورہا تھا جب کہ اس سال 100 ارب روپےمنافع کا ہدف رکھ دیا ہے اورکامیابی کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کے تحت 32 ارب سے ایکسپورٹ کا ہدف چار سال میں 60 رب ڈالر رکھا گیا ہے ، ہماری بندرگاہٰیں گنجائش سے 50 فیصد کم کام کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صلاحیت موجود ہے اور اگر درآمدات اور برامدات کا حجم 90 ارب ڈالر ہے تو یہ چار سال میں دگنا ہوجائے گا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سینٹرل ایشائی  ممالک میں کاروباری ترقی اور مواقع تیزی سے بڑھے ہیں اور ان کا انحصار ہماری بندرگاہوں پرہے۔