ملتان ، 24 فروری(اے پی پی):پی ایچ اے ملتان نے شجاع آباد روڈ پر سو سے زائد ٹرمینیلیا کی شجرکاری مکمل کر لی ہے ،گرین بیلٹ کے اطراف میں صفائی اور مٹی کی بھرائی کر کے مزید شجرکاری کی جائے گی۔سی ایم پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب اور گرین پنجاب مہم پر عمل پیرا ہیں۔موسم بہار میں بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔4کلو میٹر سے زائد اولڈ شجاع آباد گرین بیلٹ روڈ اطراف کو درختو ں سے آراستہ کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے وائس چانسلر میاں نواز شریف یونیورسٹی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر شجاع آباد گرین بیلٹ پر شجرکاری کا جائزہ بھی لیا گیا۔
کریم بخش نے اس موقع پر کہا کہ گرین بیلٹس پر بڑے سائز کے جانداز درخت لگا رہے ہیں تاکہ اُن کی بہتر نشو و نما ہو سکے طویل گرین بیلٹ کے اطراف میں صفائی اور دیگر امور کے لیئے ایم ڈی اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی ٹیمیں بھی کام کریں گی اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس موسم بہار میں خوبصورت نظارہ پیش کریں گی۔