لاہور 19 فروری (اے پی پی):وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پی پی 174 میں زیر تعمیر واٹر ٹینک کا دورہ کیا۔واسا افسران اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبہ پر صوبائی وزیر کو بارے بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کریم پارک زیر زمین واٹر ٹینک کی کھدائی اور لین کا کام مکمل ہو چکا ہے اور ریپ پورنگ اور سریا کا کام 50 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے۔
وزیر ہاؤسنگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 لاکھ گیلن پانی زیر زمین ذخیرہ ہونے سے نکاسی آب کے مسائل حل ہوں گے، انھوں نے کہا کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے مستقل حل کیلئے 13 زیر زمین واٹر ٹینکس تعمیر کیے جارہے ہیں۔
وزیر ہاؤسنگ نے ہدایت دی کہ 07 واٹر ٹینکس کی تعمیر مقررہ اہداف سے قبل حاصل کرنے کی کوشش کی جائے اور مون سون سے قبل تمام واٹر ٹینکس کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی، وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ پنجاب میں عوامی فلاحی منصوبوں کے ریکارڈ بنائے جارہے ہیں، انھوں نے کہا کہ یہ سال عوامی ریلیف اور ترقی کا سال ہوگا۔