راولپنڈی،23 مارچ(اے پی پی):آئی ایس پی آر کی جانب سے 23 مارچ کی مناسبت سے “پاکستان کہانی – حصہ آئی ایس پی آر کی جانب سے 23 مارچ کی مناسبت سے “پاکستان کہانی – حصہ سوئم” دستاویزی فلم جاری کر دی گئی ۔
دستاویزی فلم میں پاکستان کے قیام کے بعد درپیش مسائل، قائداعظم کی قیادت، اور ملک کی ترقی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ قائداعظم اور لیاقت علی خان کی قیادت میں پاکستان نے سیاسی، زرعی اور صنعتی میدان میں استحکام کی راہ ہموار کی۔ 1950 اور 1960 کی دہائی میں زرعی اصلاحات، ڈیموں کی تعمیر اور صنعتی ترقی نے ملک کو خود کفالت کی راہ پر ڈالا۔
دستاویزی فلم میں 1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحیثیت قوم شجاعت اور دشمن کے خلاف شاندار دفاع کا ذکر شامل ہے، جہاں فوج، فضائیہ اور قوم نے یکجہتی کی مثال قائم کی۔
یہ کہانی ثابت کرتی ہے کہ پاکستان ہر آزمائش کے بعد مزید مضبوط ہو کر ابھرتا رہا ہے۔