اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے اسلاموفوبیا کی تقرری کی منظوری دے دی گئی

5

‎اقوامِ متحدہ، 28 مارچ ( اے پی پی): پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی میں اسلاموفوبیا کے نظرثانی شدہ تخمینوں سے متعلق مالیاتی قرارداد کی منظوری کے لیے اتفاقِ رائے حاصل کر لیا ہے۔

‎اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے پہلے حصے کے اختتامی اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے

‎انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس قرارداد پر مذاکرات اور اس کی تکمیل کا مقدس ماہِ رمضان میں ہونا ایک بامعنی اور علامتی اہمیت کا حامل ہے۔

‎پاکستان نے پانچویں کمیٹی کے مذاکرات میں کلیدی مذاکرات کار کے طور پر نمایاں کردار ادا کیا۔

‎پاکستان نے جی 77 اور چین کے مؤقف کو مستحکم کرنے اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے اسلاموفوبیا کی تقرری سے متعلق قرارداد کے متفقہ منظوری میں اہم کردار ادا کیا۔

‎قرارداد کے مطابق، دفتر برائے خصوصی نمائندہ برائے اسلاموفوبیا یکم اپریل 2025 سے قائم کیا جائے گا۔

اے پی پی/قرۃالعین/