کوئٹہ 25فروری(اے پی پی)؛ بلوچستان میں پندر ہزار گھروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی افتتاحی تقریب و زیر اعلیٰ ہاوس میں منعقد ہو ئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزراءاور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے بعض علاقوں میں شدید سردی جبکہ بعض علاقوں میں شدید گرمی پڑتی ہے۔ سولر انرجی سے شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے بجٹ میں سولر انرجی کے لیے فنڈز بھی رکھے جائیں گے۔سولر انرجی کا سامان ملنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ان کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔تقریب کے اختتام پر مستحق افراد میں سولر انرجی کے دستاویزات تقسیم کیے گئے۔