خواتین کو ہراساں کرنا  وزیر اعلیٰ پنجاب  کو کسی  صورت قابل قبول نہیں، ہراسانی ان کی ریڈ لائن ہے، ایم پی اے مہوش سلطان  

9

اسلام آباد07 مارچ (اے پی پی ): ممبر پنجاب اسمبلی اور جنرل سیکریٹری ویمن کاکس پنجاب مہوش سلطانہ نے کہا  ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا کسی  صورت قابل قبول نہیں، خواتین کے خلاف ہراسانی ان کی ریڈ لائن ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت نہ صرف صوبائی سطح پر بلکہ ڈسٹرکٹ لیول پر خواتین کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے  اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پنجاب سب سے پہلا صوبہ ہے جس میں ویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنایا گیا ۔

اس وقت کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی زیر قیادت ویمن پیکج دیا گیا جس کے تحت  خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سے قوانین پاس کئے گئے۔

مہوش سلطانہ کا کہنا تھا کہ  صوبوں میں خواتین کے حوالے سے قانون سازی میں ہم آہنگی لانی چاہئے کیونکہ ہر صوبے کے اپنے قوانین ہیں   لہذا خواتین کی فلاح کے لئے یکساں قانون سازی کی جائے ۔