اسلام آباد،10مارچ(اے پی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ایل سی سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا کیمپ جاری ہے۔
کیمپ کے تیسرے روز پاکستان اسکواڈ کی سیناریوبیسڈ پریکٹس میچ میں شرکت کی، سیناریو بیسڈ میچ میں کوچز نے کھلاڑیوں کو مختلف ٹارگٹس دیئے گئے۔ بیٹرز نے بیٹنگ اور اؤلرز نے باؤلنگ میں بھرپور باؤلنگ کی۔
میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان ٹیم کے کیمپ کا کل اخری روز ہے۔ قومی سکواڈ کل رات 8 بجے سے 11 بجے تک پریکٹس کرے گا۔