اسلام آباد، 23 مارچ (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے 23 مارچ کے حوالے سے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ قومی یکجہتی کا دن ہے۔ اس دن ہمیں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہئے کہ ہم ملک کی سب اکائیوں کو جوڑ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم بکھری ہوئی ہے اس کو جوڑنے کی ضرورت ہے،23 مارچ ہو یا 14 اگست ہمیں ان دِنوں کو ملی یکجہتی کے ساتھ منانا چاہئے، یہ ایسے دن ہیں جب قومیں خود کو دوبارہ سے مضبوط کرتی ہیں۔











