سرگودھا،6مارچ(اے پی پی): اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سرگودھا آصف جاوید شاہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اُڑان پروگرام کے تحت خالد شاہین بٹ اورڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل محمد ظہیر کی سربراہی میں غریبوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نےکہا کہ بیت المال روزانہ کی بنیاد پر 6سو سے زائد افطار بکس ان لوگوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں جو افطاری کا سامان برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔جو کہ روزانہ کی بنیاد پر بیت المال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا، جامع مسجد حامد علی شاہ، ویمن ایمپاور سنٹر اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹرمیں افطار کاؤنٹرز قائم کئے ہیں جہاں ضرورت مند اور مستحق افراد کو افطار بکس مل رہے ہیں۔
آصف جاوید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پرائم منسٹر انیشیٹو کے تحت ملک پاکستان میں 50 لاکھ سے زائد افراد کو افطار بکس حاصل کرکے افطاری کی سہولت میسر ہوگی۔