سرینا ماسٹرز کپ اسلام آباد – سرینا ماسٹرز سیریز کا تیسرا ایڈیشن جاری

6

اسلام آباد،25 مارچ(اے پی پی ): سرینا ماسٹرز کپ اسلام آباد – سرینا ماسٹرز سیریز کا تیسرا ایڈیشن جاری ہے۔

سرینا ماسٹرز سیریز کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) کے صدر  اعصام الحق قریشی سمیت پاکستان بھر سے ٹاپ آٹھ مردوں اور خواتین کے ٹینس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مردوں کی کیٹیگری میں عقیل خان، محمد عابد، یوسف خلیل، برکت اللہ، شہزاد خان، ہیرا عاشق، حمزہ رومان، سمیع زیب خان حصہ لے رہے ہیں جبکہ خواتین کی کیٹیگریز میں اشنا سہیل، مہک کھوکھر، شیزا ساجد، لالہ رخ ساجد، ماہ رخ ساجد، فجر فیاض، لبیکہ دراب شامل ہیں۔

سرینا ماسٹرز سیریز کا پہلا ایڈیشن دسمبر میں پشاور جبکہ دوسرا ایڈیشن فروری 2025 میں سرینا ہوٹل فیصل آباد میں منعقد ہوا تھا۔