سکھر: ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد کا پیغام

2

سکھر۔ 31 مارچ(اے پی پی) ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا عیدالفطر کے موقع پر پیغام  دیتے ہو ئے کہا کہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر پورے پاکستان ، مسلم دنیا کو دل کی گہرائیوں سے  مبارکباد پیش کرتا ہوں ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دن کی توسط سے ہمارے والدین ، بچوں اور بزرگان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے, ہماری دعائیں قبول فرمائے اور ہماری مشکلات حل فرمائے،  اللہ خصوصاً فلسطینی  مظلوموں کی مدد فرمائے اور ظالم اسرائیلی ریاست کو تباہ کرے ۔ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد  پاکستان زندہ باد۔