لاہور 07 مارچ(اے پی پی(:سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی سکیموں بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، ڈی جی کچی آبادی پراجیکٹ جبکہ ڈی سی میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، ڈی جی خان، جہلم، راجن پور، بہاولپور، فیصل آباد اور سیالکوٹ کی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں سالانہ ترقیاتی اسکیموں 25ـ2024 میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ اور سرگودھا، خوشاب، راولپنڈی اور بہاولپور میں جاری سلو موونگ ڈویلپمنٹ اسکیمز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس مری اور کوٹ ادو میں سرکاری دفاتر کے ڈیزائن اور حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا گیا ۔
پنجاب ریونیو اکیڈمی، آئی ٹی بیس لینڈ منیجمنٹ سسٹم، ڈیجیٹائز یشن آف ریکارڈ رومز کی ہدایات دی ۔آٹومیشن ٹیکسیشن، آج لائبریری، لینڈ ایکوزیشن مینیجمینٹ سسٹم اور دیگر اقدامات کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔