شجاع آباد 31 مارچ (اے پی پی): ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے،عوام کی بہت بڑی تعداد مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں علمائے کرام نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور اعتکاف اور زکوٰۃ فطرانہ اور آنے والے مہینوں پر اور پاکستان کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے امن و امان اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کرائیں۔
شجاع آباد میں قدیمی عید گاہ شاہی عید گاہ میں نماز عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قاضی قمر الصالحین نے کہا کہ آج ہمیں اللہ نے خاص تحفہ عید الفطر کی صورت میں دیا ہے جس میں ہمیں اپنے پیاروں کو یاد رکھنا چاہیے خصوصاً جو اس فانی دنیا سے رخصت فرما گئے ہیں۔
انہوں نے آزادی سے محروم لوگوں کے لیے بھی دعائیں کرائی اور بیماروں کے لیے بھی خاص دعاؤں کا اہتمام کیا انہوں نے کہا کہ جو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں انہیں بھی اپنی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں عید الفطر مذہبی، جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کےساتھ منائی جا رہی ہے، یہ ایک اللہ کی خاص رحمت ہے۔
ملتان شجاع آباد، جلالپورپیروالا اور دیگر علاقوں کے عیدگاہوں میں بھی پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے دعائیں کرائی گئیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد کشمیر کے مسلمانوں کو اور فلسطین کے مسلمانوں کو حقیقی آزادی نصیب فرمائے اور افغانستان کے مسلمانوں کو درپیش مسائل جلد از جلد حل فرمائے۔ اس موقع پر ملکی سالمیت، استحکام و خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
نماز عید کے بعد روایتی انداز میں عوام عید کی مبارکبادیں دیں ، عوام کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کو جو اس فانی دنیا سے رخصت فرما گئے ہیں ان کی قبروں پر حا ظری دی اور دعائے مغفرت فرمائی۔