شجاع آباد 31 مارچ (اے پی پی):این اے 152 کے ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی نے عید کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی اپنی فیملی کے ساتھ دربار موسیٰ پاک پر نمازعید ادا کی ،لیکن آج میں اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ نماز عید ادا کر رہا ہوں اور بڑی خوشی محسوس کر رہا ہوں ، دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ پورے پاکستان کی خیر فرمائے ، میرے حلقے کے عوام کی مجبوریاں دور فرمائے ۔
انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپکی تمام عبادات نمازیں روزے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ،اور عید کے پر مسرت موقع پر آپکی جو دعائیں آپ کے دلوں میں ہیں وہ قبول فرمائے۔