صوبائی وزیر قانون و تعمیرات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس منعقد

4

لاہور، 13 مارچ (اے پی پی): صوبائی وزیر قانون و تعمیرات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں رمضان سہولت بازاروں پر تفصیلی بریفنگ لی گئی جبکہ ملتان ڈوپژن کے رمضان سہولت بازاروں کی آن لائن بریفنگ لی گئی۔

 کمشنر ملتان ڈویژن، ڈی سی ملتان، ڈی سی وہاڑی، ڈی سی لودھراں، ڈی سی خانیوال نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ اشیاء ضروریہ پر عوام الناس کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے. تمام بازار پر پرامن انداز میں فنکشنل ہیں۔

 صوبائی وزیر تعمیرات و قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک رکھیں، گراں فروشی پر سخت کاروائی کریں۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پر نظر رکھی جائے. منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو مانیٹر کیا جائے اور چینی کے سٹالز پر کیو مینجمنٹ کو بہتر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں آنے والے خریداروں کے لیے بیٹھنے کا انتظام کو بہتر رکھیں. ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔

 ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہیں اور اسی طرح عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔