ضلعی انتظامیہ کا  مہنگائی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

6

ملتان، 06 مارچ: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے،2 لاکھ 25 ہزار کے جرمانے عائد  کردیئے گئے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 13 ہزار سے زائد چھاپے مار کر 27 دکانیں سربمہر کردیں اور گراں فروشی پر 2 مقدمات درج ،133 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ماہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے اور کہا منڈیوں سے طلب و رسد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے محمد علی بخاری نے کہا سہولت بازار میں عوام کوسستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری ہے اور کہا چینی کے کاؤنٹرز پر سپلائی ڈبل کرکے عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے۔