ملتان 03 مارچ )اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے رضا ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا ، انہوں نے ریونیو سے متعلق شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی اور انہوں نے احکامات جاری کئے ۔ عوامی خدمت کچہری میں
ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو محمد ابو بکر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ سمیت ضلعی افسران شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں 100 سے زائد درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کیا گیا ،محمد علی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کا ٹاسک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ماہ کے آغاز میں کھلی کچہریوں کے ذریعے شکایات کا ازالہ ترجیح ہے اور فیلڈ افسران کو باقاعدگی سے کورٹ ورک کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
شہریوں کی جانب سے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں فوری مسائل حل ہونے پر اظہار اطمینان کیا گیا۔