عید اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ کرنا پسند کرتی ہوں،ممبر قومی اسمبلی زیب جعفر

3

 

اسلام آباد، 25 مارچ(اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی زیب جعفر کا کہنا تھا کہ وہ عید اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ کرنا پسند کرتی ہیں۔

اے پی پی سے عید کی تیاریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عید پر زکوٰۃ اور عیدی بانٹنی ہوتی ہے،یہ سب سے اہم ہے۔ زیب جعفر کا مزیدکہنا تھا کہ حلقے کے لوگ سب سے زیادہ مستحق ہیں کہ ان کے ساتھ عید منائی جائے کیونکہ ان کے ووٹ کی بدولت ہی ان ایوانوں تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔