اسلام آباد،25 مارچ (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی کا عید کے حوالے سے کہنا تھا کہ عید کے پر مسرت موقع پر ہمیں اپنے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی خوشیوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے جو ضرورت مند ہیں۔
اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ عید پر بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں جو ادا کرنی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاتون پارلیمنیٹرین ہونے کے ساتھ ساتھ ان پر گھر کی ذمہ داری بھی ہے جس کو انجام دینا ہوتا ہے۔ آسیہ ناز تنولی کا کہنا تھا کہ وہ عید کا دن اپنے رشتے داروں اور گاؤں کے لوگوں کے ساتھ منانا پسند کرتی ہیں۔