غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن

3

لاہور، 7مارچ(اے پی پی): ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن جاری ہے۔

 ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 57املاک کو سربمہر کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار میں ریکوری آپریشن کے دوران38املاک، گجرپورہ میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 19املاک کو سربمہر کر دیا۔

سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،شادی ہال، ریستوران، ورکشاپ، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔