قومی اسمبلی کے اجلاس کا انعقاد

14

اسلام آباد ،12مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر پرسن عبدلقادر پٹیل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

پارلیمانی اُمور کے وزیر طارق فضل چودھری نے آج ایوان میں ایک تحریک پیش کی جس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کیا۔

قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے تحریک پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت نے تمام ڈاکخانوں میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات، گل اصغر خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرے گا، عوامی خدمات تک رسائی میں اضافہ کرے گا اور طویل مدتی سماجی فوائد کو یقینی بنائے گا۔

ایوان کا اجلاس اب کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔