قوم کو اتحاد بین المذاھب ، اخوت، بھائی چارے اور اتفاق کا مظاہرہ کرنے ہوگا،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

10

سیالکو ٹ :20 مارچ ( اے پی پی):ـ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ وطن عزیز اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ، کئی ایک چیلنجز درپیش ہیں جن کا مقابلہ کرنے کیلئے  قوم کو اتحاد بین المذاھب ، اخوت، بھائی چارے اور اتفاق کا مظاہرہ کرنے ہوگا، امن کے سفاک دشمن پر کڑی نظر رکھنی ہوگئی تاکہ کوئی شر پسند ہماری امن کی خوشگوار فضا کو مکدر نہ کرسکے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں آج یوم علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت، یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے اجتماعات کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری ، ڈی ایس پی لیگل  شعیب مختار، انچارج سکیورٹی برانچ حافظ سعید ، حافظ اصغر علی چیمہ، مفتی کفایت اللہ شاکر، طیب عقیل ، پیر حافظ غلام حسین سلطانی،  عمران شیرازی، حافظ بابر اقبال، پیرظہور واصف، حافظ محمد عارف ودیگر اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ علماء کرام اور مذہبی عمائدین عوام الناس کو صبر، برداشت اور رواداری کی جانب راغب کریں تاکہ معاشرہ امن، سکون اور شانتی کا گہوارہ بن سکے۔

 انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حسب روایت یوم علی رضی اللہ تعالیٰ کے سلسلہ میں فول پروف سیکیورٹی اور امور انجام دی گئی اور سلسلہ میں تمام متعلقہ کو احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔