مقصد ایشیا ء کپ اور ورلڈ کپ جیتنا ہے، پوری توجہ ٹیم کمبینیش پر ہے، آغا سلمان

1

ویلنگٹن (نیوزی لینڈ)، 26 مارچ ( اے پی پی ہی): پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان آغا سلمان نے نیوزی لینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز سے کوئی بھی کھلاڑی دو تین دنوں میں ہم آہنگ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد آئندہ ورلڈکپ اور ایشیاء کپ جیتنا ہے اور اسی مقصد کےلئے نوجوان قیادت کو موقع دیا گیا تاکہ ٹیم کمبینیش اور کھلاڑیوں کا تجزبہ بڑھانا تھا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نوجوانوں کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ جن میں بیشتر کا ڈیبیو ہی اس دورے سے ہوا ہے، کافی کچھ بہتری کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی نوجوان کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کےلئے پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔ اس دورے میں بھی نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتیں دکھائی ہیں،