ملتان، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سہولت رمضان بازار میں سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی جاری

4

ملتان،19 مارچ(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سہولت رمضان بازار میں سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری ہے اس سلسلے میں سہولت رمضان بازار میں کوالٹی اور ریٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سہولت رمضان بازار کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا اور بریفنگ لی۔

محمد علی بخاری نے عوام کے رش کے باعث چینی کے کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت بھی کی انہوں نے کہا کہ سہولت رمضان بازار کو آخری عشرے میں عید بازار کے طور پر بھی فعال کیا جائے گا جبکہ رمضان المبارک میں سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔