ملتان ۔ 12 مارچ (اے پی پی):ملتان ، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر انتظام سکول میں زیر تعلیم بچوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز کر دیا گیا۔
چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کے سالانہ امتحانات 20 مارچ تک جاری رہیں گے ۔چائلڈ پروٹیکشن سکول میں 70 کے قریب لاوارث بے آسرا بچے زیر تعلیم ہیں۔ ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے سکول اور بچوں کے امتحانی سنٹر کا معائنہ کیا ۔انہوں نے سکول انتظامیہ کی جانب سے سالانہ امتحانات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بیورو ترجمان کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کی جارہی ہے تاکہ یہ لاوارث بے آسرا بچے بھی معاشرے میں اپنا مفید کردار ادا کر سکیں اور ایک اچھے شہری بن سکیں۔