ملتان، کمشنر عامر کریم خاں کی کاشتکاروں سے ملاقات

2

ملتان،10 مارچ(اے پی پی):ملتان ڈویژن کی سرسبز دھرتی گندم کا سونا اگلنے کو تیار ہے۔کمشنر عامر کریم خاں کسانوں کی خون پسینے کی محنت کا اعتراف  کرنے فیلڈ میں پہنچ گئے۔

انہوں نے کاشتکاروں سے ملاقات کی اور گندم کی فصل کو معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں 18 لاکھ 48 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی ہے۔

کمشنر عامر کریم خاں نے کپاس کی اگیتی کاشت کا بھی جائزہ لیا  اور کہا کہ ڈویژن میں 1 لاکھ 48 ہزار ایکڑ پر کپاس کی اگیتی کاشت کی گئی ہے۔ ڈویژن میں 3 لاکھ 80 ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت کی جائے گی۔محکمہ زراعت کا سٹاف کپاس کی کاشت بارے کسانوں کے مسائل حل کرنے بارے فیلڈ میں موجود رہے۔محکمہ زراعت کسانوں کو معیاری بیج کھاد اور سپرے فراہم کرے گا۔ محکمہ زراعت ایکسٹینشن کے افسران، کپاس کے کاشتکاروں سے براہِ راست رابطہ میں رہیں۔ کپاس کی فصل کو خصوصی طور پر نہری پانی فراہم کیا جائے رہا ہے ۔گندم کی کٹائ کا عمل اس ماہ کے آخر تک شروع کردیا جائے گا۔ڈائیریکٹر زراعت شہزاد صابر کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔