ملتان۔ ایم ڈی اے انتظامیہ نے پنجاب گورنمنٹ کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کر دیا

4

ملتان 20 مارچ (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی سربراہی میں ایم ڈی اے انتظامیہ نے پنجاب گورنمنٹ کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کر دیا۔پلانٹ فار پاکستان سپیشل مہم کیلئے ایم ڈی اے انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

تمام ڈائریکٹوریٹس کے سربراہان اور دیگر آفیسران کے ذمہ پودے لگانے کی ڈیوٹیاں تفویض کردی گئیں۔پلانٹ فار پاکستان کی مہم کیلئے ایم ڈی اے کانفرنس ہال میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے کی جبکہ اجلاس میں تمام ڈائریکٹر ز نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ تمام ڈائریکٹر ز اور آفیسرز پلانٹ فار پاکستان مہم کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ایم ڈی اے کی اپنی ہاؤسنگ سکیموں اور پرائیویٹ ہاوسنگ سکیموں میں کل تک ہزاروں پودے لگائیں۔پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں کل مورخہ 21مارچ 2025ء کو انفورسمنٹ آفس سورج میانی میں باقاعدہ تقریب ہوگی جس میں ملتان شہر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ( ن) کے قومی و صوبائی ممبران بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔