ملتان، 21مارچ(اے پی پی):حکومت پنجاب کی پلانٹ فار پاکستان مہم کےسلسلے میں ایم ڈی اے آفس سورج میانی بلاک میں پودے لگانےکی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد ، سیاسی و سماجی شخصیات اور ایم ڈی اے کے ڈائریکٹرز و آفیسر ان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان سمیت سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین، ممبر پلاننگ و ڈیزائن کمیٹی ایم ڈی اے رانا ممتاز اور ایم ڈی اے کے آفیسران نے پودے لگائے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے درخت لگانا بہت ضروری ہے۔ بڑھتے ہوئے درجہِ حرارت اور فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے سایہ دار درختوں کی اشد ضرورت ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایم ڈی اے کی جانب سے 2500 سے زائد پودے لگانے کا ٹارگیٹ پورا کر لیا۔