ملتان مڈ ٹاؤن لائنز کلب کا اجلاس چوہدری الطاف شاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا

12

ملتان ، 18 مارچ(اے پی پی ):ملتان مڈ ٹاؤن لائنز کلب کا اجلاس چوہدری الطاف شاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کلب کے سیکرٹری پروفیسر اعظم حسین نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور مختلف منصوبہ جات کے حوالے سے ممبران کے درمیان مشاورت کی گئی جبکہ صدر چوہدری الطاف شا ہد نے کہا ماہ رمضان ا لمبارک کا مہینہ ہمیں خدا کی راہ میں خرچ کر نے کادرس دیتا ہے اور اس ما ہ میں کی گئی ایک نیکی کا ثواب ستر نیکیوں کے برابر ملتا ہے اور ہمیں اپنی زکوٰۃ،صدقات،خیرات کو معاشرے کی بھلائی کے کا موں پر خرچ کر نا چاہیے۔

اس سلسلے میں ملتان مڈ ٹاؤن لائنز کلب کی جانب سے کہکشاں سکول اینڈ ٹریننگ سینٹر میں خصوصی بچوں کے لیے ایک لاکھ دس ہزار روپے کا چیک دیا گیا۔کسی بھی قسم کی معذوری کے شکار افراد کو معاشرے کا فعال فرد بنانے کیلئے انفرادی اور اجتماعی کوشش جاری رکھیں گے ہمارا تعاون جاری رہے گا۔اس کے علاوہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول رحیم آباد میں سائنس لیب کی تکمیل کے لیے چار لاکھ پچاس ہزار سے زائد فنڈز فراہم کیے گئے ہیں اور سائنس لیب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔جس کا عنقریب افتتاح کیا جا ئے گا۔

 اجلاس میں تعلیم اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا عزم شجر کاری مہم، رمضان المبارک میں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں فہیم ستار شیخ، ملک امجد، حفیظ احمد ملک، چوہدری شہباز احمد چھٹہ، طارق سرور، مرزا معظم، ملک نذر، شاھد ندیم، اور راؤ آصف اخلاق،محمد عنصر،سید ریحان آصف، محمد اسماعیل، حنا بابر، جاوید ملک، غلام عباس، زین العابدین، احتشام الحق، کاشف خلیل،عشرت فاطمہ،محمد لقمان،شفیق شاھد ودیگر اراکین نے شرکت کی۔