اسلام آباد، 05 مارچ: ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی عورت یہ سوچ لے کہ ہاں میں مضبوط ہوں ،میں معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہوں ۔ ایک عورت ہی دوسری عورت کو مضبوط کر سکتی ہے۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین خود کو کمزور نہ سمجھیں۔
عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کی بات ہو رہی ہے ۔ مگر ہمیں یہ حقوق چودہ سو سال پہلے ہی مل گئے تھے۔ مگر بات ہے ان حقوق کے حصول کی تاکہ ان حقوق کا استعمال کر کےخواتین ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کو چاہئے کہ وہ خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ۔ اور اس کے لئے بہت ضروری ہے خواتین پارلیمینٹرینز مل کر اس اہم ایشو پر کام کریں۔ ایم این اے آسیہ ناز کا کہنا تھا کہ اگر ہر عورت یہ سوچ لے کہ وہ مضبوط ہے وہ اپنے لئے اور اپنی بیٹی کے لئے آواز اٹھا سکتی ہے تو معاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔