اسلام آباد23 مارچ(اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے 23 مارچ کے حوالے سے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ 23 مارچ کا دن ہمیں اپنے آباو اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا اس دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی ۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آج کے دن پاکستان کی تعمیر کی بنیاد رکھی گئی ۔ بانی قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی محنت سے یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا- اور آج ہم ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہےہیں۔ اس دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کے پرچم کو اقوام عالم میں اونچا کریں۔