کرائسٹ چرچ،14مارچ (اے پی پی):پاکستانی آل راؤنڈر جہانداد خان نے نیوزی لینڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا مورال کافی بلند ہے،پوری کوشش ہے کہ نیوزی لینڈ کو نیوزی لینڈ میں شکست دیں۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا پریکٹس سیشن بہت اچھا رہا۔ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں بھرپور پریکٹس کی اور لطف اندوز ہوئے۔
پچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پریکٹس میں پچ پر گراس موجود تھا اور پچ کافی ہارڈ محسوس ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی طرف سے پوری پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا،ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا ہے ملک کو بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنا میرا خواب تھا جس کےلئے بہت محنت کی۔