نوشہرہ ورکاں،6 مارچ(اے پی پی ): رمضان المبارک کے با برکت مہینہ میں پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مقدس سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد قاسم مصطفائی سابق صدر پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں نے حاصل کی،اور ارکان پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں محمد یوسف بٹ اور محمد ارشاد نجم نے اپنے اپنے انداز میں نعت رسول مقبول پیش کیں جبکہ نوشہرہ ورکاں کے معروف نعت خوان طارق رضا عطاری ، محمد نوید نوری ،اور ناصر شریف نے بھی اپنے اپنے کلام خوبصورت انداز میں پڑھے ۔
پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے ماہانہ اجلاس کے ساتھ محفل نعت کا پروگرام ترتیب دیا گیا تھا اور شرکاء
نعت خواں اور پریس کلب کے ارکان کے لیے افطاری پر کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔
صدر پریس کلب رجسٹرڈ میاں عمران بشیر کی صدارت میں شاندار محفل نعت کا انعقاد ہوا اور شرکاء ارکان پریس کلب نے بہترین کلام پیش کرنے پر نعت خوانوں کو داد دی اور پروگرام کے احتتام پر دعائے خیر کرائی گئی ۔