نوشہرہ ورکاں ۔ 23 مارچ (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں یوم یاکستان کے موقع پر مرکزی تقریب کا اہتمام میونسپل کمیٹی ہال میں کیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ اور چیف افیسر خالد رشید و دیگر نے پرچم کشائی کی، اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کی قیادت میں میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں سے تھانہ چوک تک یوم پاکستان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
نوشہرہ ورکاں میونسپل کمیٹی ہال سے نکالی گئی یوم پاکستان ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں خالد رشید اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوشہرہ ورکاں اقصیٰ امین ڈوگر، سپریڈنٹ میاں رضوان علی،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122،محکمہ تعلیم، پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں سے چیئرمین پریس کلب شیخ منیر احمد آزاد دیگر صحافتی حلقوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
نوشہرہ ورکاں میں منعقدہ تقریب اور ریلی میں پنجاب پولیس ، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس کے جوانوں نے سلامی پیش کی اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے اور اس دن کے موقع پر پاکستان کے شہداء کو سلام بھی پیش کیا گیا، نوشہرہ ورکاں میں یوم پاکستان ڈے کے موقع پر میونسپل کمیٹی آفس سے ریلی کا آغاز ہوا اور تھانہ چوک میں پہنچ کر ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائے خیر کرائی گئی اور شرکاء ریلی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ر ہے۔