کلرسیداں، 11 مارچ (اے پی پی): نیزہ بازی اور گھڑ سواری دونوں قدیم کھیل ہیں جو دنیا بھر میں جنگی مہارت،کھیل اور روایتی ثقافتوں کا حصہ رہے ہیں۔
نیزہ بازی قدیم جنگی کھیل سمجھا جاتا ہے جس میں گھڑ سوار تیز رفتار گھوڑے پر سوار ہو کر نیزے کا استعمال کرتے ہوئے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔
گھڑ سواری قدیم جنگوں میں بنیادی مہارتوں میں شمار ہوتی ہے۔ گھڑ سواری پوٹھوہار میں ایک روایتی کھیل کے طور پر مقبول ہے اور اب یہ کھیل روایتی میلوں اور مقابلوں میں کھیلا جاتا ہے۔