اسلام آباد، 18مارچ(اے پی پی):نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 اپریل 2025 سے کراچی میں شروع ہو گی، یہ چیمپیئن شپ پیڈل کے شوقین افراد کے لئے یہ ایک پریمیئر ایونٹ ثابت ہو گا۔
پاکستان پیڈل فیڈریشن نے انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیاء پیڈل کے تعاون سے چیمپئن شپ کا انعقاد ممکن بنایا۔
نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 2025 میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں، خواتین اور میکسڈ مقابلے شامل ہیں۔
پاکستان پیڈل فیڈریشن نے کھیل میں وسیع پیمانے پر شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے تمام شرکاء کے لئے ایک قومی پیڈل لائسنس مفت جاری کرے گی اور ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے لئے دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اس کے علاوہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور شیلڈز کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔