ملتان 28, مارچ(اے پی پی): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 21 خانیوال سب سیکٹر M-4 پر اوور چارجنگ کے خلاف آپریشن جاری ، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل رفعت مختار راجہ کی ہدایات اور ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون دار علی خٹک اور سیکٹر کمانڈر ایم فور عبدالحمیدنیازی کے حکم پر بیٹ کمانڈر بیٹ نمبر21 خانیوال سید نسیم عباس نے پبلک ٹراسپورٹرز کیطرف سے اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے اور اوور چارجنگ کی مد میں وصول کی جانے والی بھاری رقم پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو واپس کروائی ۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر مسافروں کی اوور لوڈنگ اور کرایوں میں مصنوعی اضافہ کرکے اوور چارجنگ کرنے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا مسافروں کو بہترین سفری سہولیات پہنچائی جائیں گی اور ٹرانسپورٹرز کو مسافروں کی تذلیل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔
سیکٹر کمانڈر عبدالحمید خان نےکہاکہ افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں ۔عید کے آخری عشرے میں ٹریفک کا بہاؤ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔
انہوں سٹاف کی کاکردگی کا جائزہ لیا اور انسپکٹر گلزار حسین اور لیڈی کانسٹیبل عشرت حنیف کوپبلک ٹرانسپورٹرز کی طرف سے ہزاروں روپے اوور چارجنگ کی صورت میں لی گئی رقم مسافروں کو واپس کرانے پر کیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد دیں۔