مدینہ منورہ،مارچ 21 (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبویﷺ میں حاضری دی۔ وزیراعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی اور اس موقع پر ان کے لیے خصوصی طور پر ریاض الجنہ کے دروازے کھولے گئے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔