وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کی ملاقات 

1

اسلام آباد، 06 مارچ: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کی ملاقات  ہوئی۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت  خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں ، خیبر پختونخوا کے عوام کے  فلاح و بہبود کے لیے  مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

مرتضی جاوید عباسی نے وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے اور ہزارہ موٹروے پر ایبٹ آباد اور گردونواح کے لوگوں کی سہولت کیلئے ایک اور انٹرچینج کا سنگ بنیاد رکھنے کی دعوت دی۔