وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حذیفہ رحمان کو وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

1

اسلام آباد، 06 مارچ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  حذیفہ رحمان کو وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ حذیفہ رحمان سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور باصلاحیت نوجوانوں کی کابینہ میں شمولیت سے حکومت کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔

حذیفہ رحمان نے حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

حذیفہ رحمان نے وزیراعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا۔