ملتان۔ 06 مارچ (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) ملتان کریم بخش نے کہا ہے کہ پی ایچ اے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے سرسبز پنجاب کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے جمعرات کو ملتان کے مختلف پارکس کے دورے کے دوران سکیورٹی،صفائی اور لینڈ سکیپنگ کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملازمین کو حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایات کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان نے کہا کہ سکیورٹی اقدامات کو بہتر اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکس میں پھولوں اور پودوں کو پانی کی فراہمی اور درختوں کو پینٹ ورک سے ماحول کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ پھولوں کی افزائش کرنے کے بعد گرین بیلٹس اور پارکس میں مزید سجاوٹ کی جائے گی۔