کوئٹہ 31 مارچ (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عید کی نماز چیف منسٹر ہاﺅس میں ادا کرنے کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پوری قوم بالخصوس بلوچستان کی عوام کو دلی عید مبارک باد دی، علاوہ ازیں انہوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں بھی عید کی مبارک باد دی اور انکا شکریہ ادا کیا۔